مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 21
۲۱ سے نکالے اور جھوٹوں پر حجت قائم کرے۔“ تبصرہ مولانامحمد شریف صاحب بنگلوری: مولا نا محمد شریف صاحب مشہور مسلم اخبار منشور محمدی بنگلور کے مدیر تھے۔آپ کے براہین احمدیہ پر طویل تبصرے کے کچھ حصے درج ذیل ہیں : منافقوں اور دشمنوں کے سارے حملے دین اسلام پر ہو رہے ہیں۔ادھر دہر یہ پن کا زور ، اُدھر لا مذہبی کا شور، کہیں برہمو سماج والے اپنے مذہب کو فیلسوفانہ تقریروں سے دینِ اسلام پر غالب کیا چاہتے ہیں۔ہمارے عیسائی بھائیوں کی ساری ہمت تو اسلام کے استیصال پر مصروف ہے اور ان کو اس بات کا یقین ہے کہ جب تک آفتاب اسلام اپنی پرتاب شعائیں دنیا میں ڈالتا رہے گا تب تک عیسوی دین کی ساری کوششیں بے کا راور تثلیث تین تیرہ رہے گی۔غرض سارے مذاہب اور تمامی دین والے یہی چاہتے ہیں کہ کسی طرح دین اسلام کا چراغ گل ہو مدت سے ہماری آرزو تھی کہ علمائے اہل اسلام سے کوئی حضرت جن کو خدا نے دین کی تائید اور حمایت کی توفیق دی ہے کوئی کتاب ایسی تصنیف یا تالیف کریں جو زمانہ موجودہ کی حالت کے موافق ہو اور جس میں دلائل عقلیہ اور براہین نقلیہ قران کریم کے کلام اللہ ہونے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ثبوت نبوت پر قائم ہوں۔خدا کا شکر ہے ل : صوفی احمد جان صاحب۔لدھیانہ اشتہا ر واجب الاظہار