مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 22
۲۲ کہ یہ آرزو بھی بر آئی۔یہ وہی کتاب ہے جس کی تالیف یا تصنیف کی مدت سے ہم کو آرزو تھی۔برا ہیں احمد یہ ملقب به ا براہین الاحمدیہ علی حقیقت کتاب اللہ القران والنبوة المحمدیہ جس میں مصنف زاد قدرہ اللهم متع المسلمين بطول حياتہ نے تین سو براہین قطعیہ عقلیہ سے حقیقت قرآن اور نبوت محمدیہ کو ثابت کیا ہے۔افضل العلماء فاضل جلیل جرنیل فخر اہل اسلام ہند مقبول بارگه صد جناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس اعظم قادیان ضلع گورداسپور پنجاب کی تصنیف ہے۔سبحان اللہ۔کیا تصنیف منیف ہے کہ جس سے دین حق کا لفظ لفظ سے ثبوت ہو رہا ہے ہر ہر لفظ سے حقیقت قرآن و نبوت ظاہر ہو رہی ہے۔ایھا الناظرین ! یہ وہی کتاب ہے جو فی الحقیقت لا جواب ہے اور دعویٰ تو یہ ہے کہ اس کا جواب ممکن نہیں۔۔۔اور حال یہ ہے کہ اگر مخالفوں کو کچھ بھی خدا ترسی ہو تو وہ بجر دمطالعہ اس کتاب کے جواب یہی دینا چاہئے کہ لا الہ الا اللہ حق اور محمد رسول اللہ برحق۔ہم تو فخریہ یہ کہتے ہیں کہ جواب ممکن نہیں۔ہاں قیامت تک محال ہے۔۔۔۔بھائیو! کتاب براہین احمدیہ ثبوت قرآن و نبوت میں ایک ایسی بے نظیر کتاب ہے کہ جس کا ثانی نہیں۔مصنف نے اسلام کو ایسی کوششوں اور دلیلوں۔ثابت کیا ہے کہ ہر منصف مزاج یہی سمجھے گا کہ قرآن کتاب اللہ اور نبوت پیغمبر آخر الزماں حق ہے عقلی دلیلوں کا انبار ہے۔خصم کو نہ جائے گریز اور نہ طاقت انکار ہے۔جو دلیل ہے بین ہے۔جو برہان ہے