مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 20
۲۰ نئے نئے۔ایک ایسی کتاب اور ایک ایسے مجدد کی بے شک ضرورت تھی جیسی کہ کتاب براہین احمدیہ۔اس کے مؤلف جناب مخدومنا مولا نا مرزا غلام احمد صاحب دام فیوضہ ہیں جو ہر طرح سے دعوی ء اسلام کو مخالفین پر ثابت فرمانے کے لئے موجود ہیں۔جناب موصوف عامی علماء فقراء میں سے نہیں بلکہ خاص اس کام پر منجانب اللہ مامور اور ملہم اور مخاطب الہی ہیں۔۔۔۔مصنف صاحب اس چودھویں صدی کے مجد داور مجتہد اور محدث اور کامل مکمل افراد اُمت میں سے ہیں۔اس دوسری حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم یعنی علما امتی کا نبیاء بنی اسرائیل اسی کی تائید میں ہے۔سب مریضوں کی تم مسیحا بنو تمہیں پہ نظر ہے خدا کے لئے اے ناظرین میں سچی نیت اور کمال جوش صداقت سے التماس کرتا ہوں کہ بے شک وشبہ جناب مرزا صاحب موصوف مجد دوقت اور طالبان سلوک کے لئے کبریت احمر اور سنگ دلوں کے واسطے پارس اور تاریک باطنوں کے واسطے آفتاب اور گمراہوں کے لئے خضر اور منکرین اسلام کے واسطے سیف قاطع اور حاسدوں کے واسطے حجۃ البالغہ ہیں۔یقین جانو کہ پھر ایسا وقت ہاتھ نہ آئے گا۔آگاہ ہو کہ امتحان کا وقت آ گیا ہے اور حجت الہی قائم ہو چکی ہے اور آفتاب عالم تاب کی طرح بدلائل قطعیہ ایسا ہادی کامل بھیج دیا ہے کہ بچوں کو نور بخشے اور ظلمات وضلالت