مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 19 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 19

۱۹ مسلمانوں کی عزت رکھ دکھائی ہے۔۔۔۲- تبصرہ صوفی احمد جان صاحب لدھیانوی: وو صوفی احمد جان صاحب لدھیانہ پنجاب (حال بھارت) کے مشہور با کمال بزرگ تھے۔جو اپنے زمانہ کے بہت زاہد، پر ہیز گار اور مرجع خلائق تھے۔مرزا صاحب کی تصنیف براہین احمدیہ کے بارے میں انہوں نے ایک اشتہار بعنوان واجب الاظہار“ شائع کیا۔اس کے جستہ جستہ اندراجات درج ذیل ہیں۔عالی جناب فیض رسانِ عالم ، معدن جود و کرم ، حجۃ الاسلام ، برگزیدہ ء خاص و عام ، حضرت مرزا غلام احمد صاحب دام بر کاتہم ، رئیس اعظم قادیان۔۔۔یه کتاب دین اسلام اور نبوت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف کی حقانیت کو تین سو مضبوط دلائل عقلی اور نقلی سے ثابت کرتی ہے اور عیسائی ، آریہ، نیچریہ، ہندو اور برہمو سماج وغیرہ جميع مذاہب مخالف اسلام کو از روئے تحقیق رڈ کرتی ہے۔یہ کتاب منکروں کو معتقد اور ست اعتقادوں کو چُست اور غافلوں کو آگاہ، مومنوں کو عارف کامل بنادیتی ہے اور اعتقادات قویہ اسلامیہ کی جڑ قائم کرتی ہے اور جو وساوس مخالف پھیلاتے ہیں ان کو نیست و نابود کرتی ہے۔اس چودھویں صدی کے زمانے میں کہ ہر ایک مذہب وملت میں ایک طوفان بے تمیزی برپا ہے۔بقول شخصے کا فر نئے نئے ہیں، مسلماں : مولوی محمد حسین بٹالوی - رسالہ اشاعۃ السنہ جلد ہفتم نمبر ۶ صفحات ۱۶۹-۱۷۰، ۳۴۸