مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 297 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 297

۲۹۷ -۲- حسین کامی کی مجرمانہ خیانت رسوائی اور سفارت سے برطرفی: مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے اپنے اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں جناب حسین کا می وائس کونسل ترکی کی بے شمار افتر اپردازیوں کے جواب میں یہ کہا تھا کہ مجھے اول ملاقات میں ہی اس سے دنیا پرستی کی بو آئی تھی اور اس کا طریق منافقانہ دکھائی دیا تھا لیکن اخبار ناظم الہند لا ہور نے مرزا صاحب کی عداوت میں سفیر مذکور کو پاک باطنی اور دیانت اور امانت کی وجہ سے سراسر نور قرار دیا تھا آخر وہی سچ ثابت ہوا جو مرزا صاحب نے حسین کامی کے متعلق کہا تھا۔مرزا صاحب کی اہانت کرنے کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کی جناب سے انہیں ایسی سزا ملی کہ مجرمانہ خیانت کے مرتکب ہونے کے باعث اُن کی جائیداد ضبط ہوئی غداری کے مجرم ٹھہرے، زمانے میں رسوا ہوئے اور بالآ خر سفارت سے برطرف کئے گئے۔اس کا مختصر احوال یوں ہے۔انہی دنوں یونانیوں نے ترکی کی اسلامی سلطنت کے ایک مقبوضہ جزیرہ کریٹ پر قبضہ کر لیا اور وہاں کے مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام شروع کر دیا۔پورے عالم اسلام میں اس کا شدید رد عمل ہوا اور ساری دنیا کے مسلمانوں نے اپنے ان مظلوم ترک بھائیوں کے لئے چندے جمع کرنے شروع کر دیئے۔ہندوستان کے کچھ علاقوں کے مسلمانوں نے اپنے چندے جناب حسین کا می صاحب سفیر ترکی کراچی کے پاس جمع کروائے تا کہ وہ انہیں کریٹ کے مظلوم ترکوں تک پہنچا دیں مگر حسین کا می صاحب یه سا را چندہ غبن کر گئے اور ستم رسیدوں تک نہ پہنچایا۔حکومت ترکی کو جب اس غداری کا علم ہوا تو حکومت ترکی کی طرف سے جناب حسین کا می کو سفارت سے برطرف کر دیا گیا اور غبن شدہ رقم کی واپسی کے لئے اُن کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔جناب حسین کا می صاحب