مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 298 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 298

۲۹۸ کی ان رُسوا کن منافقانہ کاروائیوں کی اطلاع ایک ہندوستانی سیاح جناب حافظ عبدالرحمن صاحب امرتسری کے ذریعے اخبار نیر آصفی مدارس کی ۱۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء کی اشاعت میں چھپی۔اور اس طرح ہندوستانی مسلمانوں کو ان سفیر صاحب کی مکروہ اخلاقی حالت کا علم ہوا۔حافظ صاحب نے اپنے خط میں لکھا کہ ”ہندوستان کے مسلمانوں نے جو گزشتہ دوسالوں میں مہاجرین کریٹ اور مجروحین عسا کر حرب یونان کے واسطے چندہ فراہم کر کے قونصل ہائے دولت علیہ ترکیہ مقیم ہند کو دیا تھا معلوم ہوتا ہے کہ ہر ز ر چندہ تمام و کمال قسطنطنیہ میں نہیں پہنچا اور اس امر کے باور کرنے کی یہ وجہ ہوتی ہے کہ حسین بک کا می وائس قونصل مقیم کرانچی کو جو ایک ہزار چھ سو روپیہ کے قریب مولوی انشاء اللہ صاحب ایڈیٹر اخبار وکیل امرتسر اور مولوی محبوب عالم صاحب ایڈیٹر پیسہ اخبار لاہور نے مختلف مقامات سے وصول کر کے بھیجا تھا وہ سب غبن کر گیا ایک کوڑی تک قسطنطنہ نہیں پہنچائی مگر خدا کا شکر ہے کہ سلیم پاشا ملحمہ کارکن کمیٹی چندہ کو جب خبر پہنچی تو اس نے بڑی جانفشانی کے ساتھ اس روپیہ کے اگلوانے کی کوشش کی اور اس کی اراضی مملو کہ کو نیلام کرا کر وصولی رقم کا انتظام کیا اور باب عالی میں خبر بھجوا کر نوکری سے موقوف کرایا۔حافظ عبدالرحمن امرتسری کے اس خط میں درج انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے له : اخبار نیر آصفی مدراس - ۱۲ / اکتوبر ۱۸۹۹ء ( تریاق القلوب۔مرزا غلام احمد صاحب ۱۹۰۲ء صفحات ۲۸۵-۲۸۶)