مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 293
۲۹۳ روح نے اس مقام میں بددُعا کے لئے حرکت کی جہاں یہ لکھا ہے کہ ایک بزرگ نے جب یہ اشتہار ( یعنی اس عاجز کا اشتہار ) پڑھا تو بے ساختہ ان کے منہ سے یہ شعر نکل گیا۔چوں خدا خواہد کہ پرده کس درد میلش اندر طعنه پاکاں بُرد میں نے ہر چند اسی روحی حرکت کو روکا اور دبایا اور بار بار کوشش کی کہ یہ بات میری روح میں سے نکل جائے مگر وہ نہ نکل سکی تب میں نے سمجھا کہ وہ خدا کی طرف سے ہے۔تب میں نے اس شخص کے بارے میں دعا کی جس کو بزرگ کے الفاظ سے اس اخبار میں لکھا گیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ دُعا قبول ہوگئی اور وہ دُعا یہ ہے کہ یا الہی اگر تو جانتا ہے کہ میں کذاب ہوں اور تیری طرف سے نہیں ہوں اور جیسا کہ میری نسبت کہا گیا ہے ملعون اور مردود ہوں اور کاذب ہوں اور تجھ سے میرا تعلق اور تیرا مجھ سے نہیں تو میں تیری جناب میں عاجزانہ عرض کرتا ہوں۔کہ مجھے ہلاک کر ڈال اور اگر تو جانتا ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور تیرا بھیجا ہوا ہوں اور مسیح موعود ہوں تو اس شخص کے پردے پھاڑ دے جو بزرگ کے نام سے اس اخبار میں لکھا گیا ہے لیکن اگر وہ اس عرصہ میں قادیان میں آ کر مجمع عام میں تو بہ کرے تو اسے معاف فرما کہ تو رحیم وکریم ہے۔یہ دعا ہے کہ میں نے اس بزرگ کے حق میں کی مگر مجھے اس بات کا