مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 292 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 292

۲۹۲ کچھ سلطان روم ( یعنی سلطان تر کی۔ناقل ) کی حاجت ہے اور نہ اس کے کسی سفیر کی ملاقات کا شوق ہے۔میرے لئے ایک سلطان کافی ہے جو آسمان اور زمین کا حقیقی بادشاہ ہے اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ قبل اس کے کہ کسی دوسرے کی طرف مجھے حاجت پڑے اس عالم سے گزر جاؤں۔آسمان کی بادشاہت کے آگے دنیا کی بادشاہت اس قدر بھی مرتبہ نہیں رکھتی جیسا کہ آفتاب کے مقابلہ پر ایک کیڑا مرا ہوا۔پھر جب کہ ہمارے بادشاہ کے آگے سلطان روم بیچ ہے تو اس کا سفیر کیا چیز 1۔جب حسین کا می صاحب وائس کونسل ترکی کا ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء کے اخبار ناظم الہند لا ہور میں چھپا ہوا خط راولپنڈی کے ایک دقیع عالم اور رئیس راجہ جہاں داد کی نظر سے گزرا تو انہوں نے بھی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے متعلق بہت سے نازیبا الفاظ استعمال کئے۔گو انہوں نے خود تو کوئی مضمون مرزا صاحب کے خلاف نہیں لکھا لیکن ان کے تبصرے کو زیر بحث بنا کر اخبار چودہویں صدی نے ۱۵ جون ۱۸۹۷ء کی اشاعت میں سلطان ترکی کے بہانے سے مرزا صاحب کے متعلق سخت توہین آمیز ، تحقیر اور استہزاء پر مبنی جملے لکھے۔مرزا صاحب نے چودھویں صدی میں چھپنے والے اس مضمون کا جواب ۲۵ جون ۱۸۹۷ء کو ایک اشتہار کے ذریعے دیا۔اس میں آپ نے لکھا کہ جب یہ اخبار جو دھویں صدی میرے روبرو پڑھا گیا تو میری ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۰۷ ء اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء ( مجموعہ اشتہارات مرزا غلام احمد۔حصہ ۲ صفحه ۴۱۵)