مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 294
۲۹۴ علم نہیں ہے کہ یہ بزرگ کون ہے اور کہاں رہتے ہیں اور کس مذہب اور قوم کے ہیں جنہوں نے مجھے کذاب ٹھہرا کر میری پردہ دری کی پیشگوئی کی اور نہ مجھے جاننے کی کچھ ضرورت ہے مگر اس شخص کے اس کلمہ سے میرے دل کو دُ کھ پہنچا اور ایک جوش پیدا ہوا تب میں نے دعا کر دی اور یکم جولائی ۱۸۹۷ء سے یکم جولائی ۱۸۹۸ء تک اس کا فیصلہ کرنا خدا تعالیٰ سے مانگا ہے۔اور بزرگ مذکور جس نے ہماری پردہ دری کے پیشگوئی کیاس بات کو یاد رکھے کہ ہماری طرف سے اس میں کچھ زیادت نہیں۔انہوں نے پیشگوئی کی اور ہم نے بددعا کی۔آئندہ ہمارا اور اُن کا خدا تعالیٰ کی جناب میں فیصلہ ہے اب حقیقت میں جوڑ وسیاہ ہے وہی روسیاہ ہوگا۔اس بزرگ کو روم کے ایک ظاہری فرمانروا کے لئے جوش آیا اور خدا کے قائم کردہ سلسلہ پر تھوکا اور اس کے مامور کو پلید قرار دیا حالانکہ سلطان کے بارے میں میں نے ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا تھا۔لیکن پھر بھی اس بزرگ نے وہ شعر میری نسبت پڑھا کہ شائد مثنوی کے مرحوم مصنف نے نمر و دوشدا داور ابو جہل اور ابولہب کے حق میں بنایا ہوگا۔ل : مرزا غلام احمد قادیانی - اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ء ( مجموعہ اشتہارات۔مرزا غلام احمد حصہ دوئم صفحات ۴۳۱ تا ۴۴۲)