مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 279 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 279

۲۷۹ مقابلہ بھلا مجھ جیسا نا چیز آدمی کیا کر سکتا ہے۔میرا نام اشتہار مباحثہ سے کاٹ دیں۔میں ایک فقیر، گوشہ نشین اور ایک زاد یہ گزین درویش ہوں اور مباحثات سے مجھے کوئی سروکار نہیں۔1 مرزا غلام احمد صاحب نے ان سے کہا۔اچھا آپ اپنے ہی ہاتھ سے اپنا نام کاٹ دیں۔چنانچہ انہوں نے اپنا نام اپنے ہاتھ سے کاٹ دیا۔ہے اس دوران مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی دہلی پہنچ گئے اور انہوں نے مولوی نذیر حسین صاحب کو مرزا صاحب کے مقابلے پر آنے کے لئے اکسانا شروع کر دیا۔مولی سید نذیر حسین صاحب نے انہیں کہا بھی کہ بڑھاپے میں مجھے رسوا نہ کرو اور اس قصے کو جانے ہی دو۔حضرت مسیح کی جسمانی زندگی کا ثبوت کہیں بھی نہیں مل سکتا۔سے لیکن مولوی محمد حسین بٹالوی نے مولوی نذیر حسین کو تیار کر لیا اور مرزا صاحب کو اطلاع دیئے بغیر ایک دن مباحثے کا مقرر کر دیا اور ساتھ ہی مفسدین کو جمع کرکے مرزا صاحب کی جائے رہائش کا محاصرہ کر لیا تا کہ آپ مکان سے نکل ہی نہ سکیں اور اس طرح آپ کی شکست کو مشتہر کر دیا جائے۔۱۷ اکتو بر ۱۸۹ء کو مرزا غلام احمد صاحب نے ایک اور اشتہار شائع کر کے مولوی سید نذیر حسین صاحب کو مخاطب کیا کہ اب ہم نے اپنی حفاظت کا انتظام کر لیا ہے۔مولوی صاحب جہاں چاہیں گے مباحثہ کے لئے حاضر ہو جاؤں گا ہر گز تخلف نہیں کروں گا۔مرزا صاحب نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ اگر بحث نہیں کرنا چاہتے تو ایک لے ، ۲ : پیر سراج الحق نعمانی ۱۹۰۳ء- تذكرة المهدی حصہ اوّل صفحات ۲۲۴ تا ۲۲۶ س : پیر سراج الحق نعمانی ۱۹۰۳ء - تذکرۃ المہدی حصہ اوّل صفحه ۳۳۴