مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 205 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 205

۲۰۵ سے انحراف کیا جائے۔(ر) اِن نامرادیوں، ذلتوں اور اہانتوں کے بعد مولوی صاحب موصوف کو ملائمت خلق کا بھی سامنا کرنا پڑا۔وہ اس طرح کہ شہادت کے بعد جب مولوی محمد حسین ا بٹالوی عدالت سے باہر نکلے تو برآمدے میں ایک آرام کرسی پڑی تھی۔اس پر بیٹھ گئے۔عدالت کے سپاہی نے انہیں وہاں سے یہ کہہ کر اٹھا دیا کہ کپتان صاحب پولیس کا حکم نہیں ہے۔وہاں سے اُٹھنے کے بعد مولوی صاحب صحن میں بچھے ہوئے ایک کپڑے پر جا بیٹھے جو اُن کے ایک عقیدت مند میاں محمد بخش صاحب بٹالوی نے بچھا رکھا تھا انہوں نے یہ کہہ کر اپنی چادر مولوی صاحب کے نیچے سے کھینچ لی کہ مسلمانوں کا سرغنہ کہلا کر اس طرح صریح جھوٹ بولنا بس ہمارے کپڑے کو نا پاک نہ کیجئے۔“ ہے اور اس طرح مرزا غلام احمد صاحب کے اس مقدمہ کے بارے میں الہام کا آخری حصہ بھی حرف بحرف پورا ہوا کہ ” مخالفوں میں پھوٹ اور ایک متنافس شخص کی ذلت اور اہانت اور ملائمت خلق سے اگر چہ گزشتہ بیان کردہ دو واقعات میں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے پادری عبد اللہ آتھم صاحب کے درمیان مباحثے اور ڈاکٹر مارٹن کلارک کے جھوٹے مقدمے اور اُن کے انجام کا تذکرہ کیا گیا ہے لیکن قارئین کے لئے یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں ہوگا ا : مرزا غلام احمد صاحب ۱۸۹۸ء کتاب البریہ - صفحه ۲۵۴ دوست محمد شاہد ۱۹۵۹ء- تاریخ احمدیت۔جلد دوم صفحہ ۴۶۵ : مرزا غلام احمد صاحب ۱۸۹۸ء کتاب البریہ۔ٹائٹل صفحہ