مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 206 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 206

۲۰۶ کہ عیسائی حضرات کو اصل اعتراض یہ تھا کہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اسلام کے دفاع کے لئے زبردست لٹریچر شائع کر رہے تھے اور عیسائیوں کے اسلام پر حملوں کا دندان شکن جواب دے رہے تھے جس سے عیسائیوں کوزبردست تکلیف تھی۔مسلمان بیدار ہورہے تھے اور عیسائیت کی ہندوستان پر مذہبی یلغار کے مطلوبہ اور متوقع نتائج برآمد نہیں ہورہے تھے۔مرزا غلام احمد قادیانی نے ۱۸۸۰ء سے ۱۸۸۴ء تک براہین احمدیہ کے پہلے چار حصے لکھے اور حصہ چہارم میں اسلام کے ساتھ عیسائیت اور ہندومت کا موازنہ کیا۔یہ کتا ہیں ہندوستان کے مسلمان حلقوں میں بہت مقبول ہوئیں۔۱۸۹۱ء میں آپ نے ازالہ اوہام لکھی جس کے حصہ اول و دوم میں آپ نے وفات مسیح علیہ السلام پر بحث کی جو عیسائیت کے بنیادی عقائد کو غلط ثابت کرتی تھی۔۱۸۹۳ء میں آپ نے اپنی تصنیف حجۃ الاسلام میں سرکردہ عیسائی پادریوں کو مذہبی مقابلے کی دعوت دی۔۱۸۹۳ء ہی میں مرزا صاحب اور پادری عبد اللہ آتھم کے درمیان مباحثے کی روداد جنگ مقدس کے نام سے شائع ہوئی۔۱۸۹۴ء کے فروری میں مرزا صاحب نے نور الحق حصہ اول لکھی۔جس میں پادری عماد الدین کی ایک شرانگیز کتاب کا جواب دیا گیا۔ستمبر ۱۸۹۴ء میں آپ نے پادری عبد اللہ آتھم کے بارے میں اپنی پیشگوئی کی وضاحت کی۔جس کے لئے آپ نے کتاب انوار السلام شائع کی۔نورالقرآن حصہ اوّل وحصہ دوم بالترتیب جون ۱۸۹۵ء اور ستمبر ۱۸۹۵ء میں شائع ہوئیں۔حصہ اول میں مرزا صاحب نے عیسائیت کے خلاف زبردست دلائل پیش کئے اور حصہ دوم فتح گڑھ ( پنجاب ) کے