مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 204
۲۰۴ جاتا ہے میں اہل حدیث کا سرغنہ ہوں۔تب صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے گرم الفاظ میں ڈانٹا اور کہا کہ ”نج کے طور پر اگر لاٹ صاحب نے تم کو کرسی پر بٹھایا تو اس کے یہ معنی نہیں کہ عدالت میں بھی تمہیں کرسی دی جائے۔“ (1) چوتھی اہانت مولوی محمد حسین بٹالوی کو عدالت میں اپنی شہادت کے دوران دیکھنی پڑی۔جب جرح کے دوران مولوی صاحب نے کم از کم تین ایسے جھوٹ بولے جو عدالت میں ہی ثابت ہو گئے۔مولوی صاحب نے جرح کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وہ اس مقدمہ میں شہادت سے قبل ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کی کوٹھی پر نہیں گئے تھے نیز یہ کہ امرتسر سے بٹالہ کا سفر انہوں نے ڈاکٹر مارٹن کلارک کے ہمراہ نہیں کیا اور تیسرے یہ کہ مولوی صاحب کا ریل کا ٹکٹ ڈاکٹر مارٹن کلارک نے نہیں خریدا تھا۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے جب یہ باتیں ڈاکٹر مارٹن کلارک سے پوچھیں تو مولوی محمد حسین بٹالوی کی تینوں باتیں جھوٹی نکلیں۔اس طرح سب کے سامنے مولوی صاحب کی رسوائی ہوئی اور وہ دروغگو کہلائے۔(س) پانچویں ندامت مولوی صاحب کے حصے میں اس وقت آئی جب شہادت کے دوران مولوی محمد حسین بٹالوی نے بے حساب الزامات مرزا غلام احمد صاحب کے خلاف لگائے تو ڈپٹی کمشنر صاحب نے اُن کی گواہی پر نوٹ لکھا کہ ( ترجمہ ) میں خیال کرتا ہوں کہ گواہ کی مرزا صاحب سے عداوت کی کافی شہادت ریکارڈ پر آچکی ہے اور اب ضرورت نہیں کہ مقدمے کی اصل راہ لے : ڈاکٹر بشارت احمد - مجدد اعظم - صفحات ۵۴۱ تا ۵۴۴ ( تاریخ احمدیت جلد دوم صفحات ۴۶۳)