مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 188 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 188

۱۸۸ ۳- مرزا صاحب کے خلاف اجراء وارنٹ گرفتاری اور پھر منسوخی: مندرجہ دونوں بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر نے اسی دن یعنی یکم اگست ۱۸۹۷ء کو مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔مرزا صاحب کے تمام دشمن اس وارنٹ گرفتاری پر بہت خوش ہوئے اور مرزا صاحب کو ہتھکڑی لگے ہوئے امرتسر ریلوے اسٹیشن پر دیکھنے کے لئے انتظار کرنے لگے لیکن اسے الہی تصرف کے علاوہ اور کیا کہ سکتے ہیں کہ وہ وارنٹ گرفتاری کبھی مرزا صاحب تک نہ پہنچ سکا اور مسلمان علماء اور عیسائی پادریوں کی آرزو پوری نہ ہو سکی یہاں تک کہ چند دن بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر کو از خود یہ خیال آیا کہ مرزا صاحب کی گرفتاری کا جاری کردہ اُس کا وارنٹ خلاف قانون ہے کیونکہ وہ کسی دوسرے ضلع کے ملزم کے نام وارنٹ جاری نہیں کرسکتا۔چنانچہ اُس نے اپنے یکم اگست ا ۱۸۹۷ء کے مرزا صاحب کے خلاف جاری کردہ وارنٹ پر عمل درآمد روک دیا اور ۷/اگست ۱۸۹۷ء کو گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر ڈبلیو۔ایم۔ڈگلس کو بذریعہ تار مطلع کیا کہ اُس نے اس مقدمے میں جاری کردہ وارنٹ روک دیا ہے کیونکہ یہ مقدمہ اُس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔۴۔مقدمے کی روداد : - جب مقدمہ منتقل ہو کر ڈپٹی کمشنر گورداسپور کی عدالت میں پہنچا تو ڈبلیو ایم۔ڈگلس نے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک اور اُن کے وکیل کے اصرار کے باوجود مرزا صاحب کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری نہ کیا بلکہ ۹ / اگست ۱۸۹۷ء کو ایک عام سمن کے ذریعے