مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 187 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 187

۱۸۷ بھاری حصہ لیا تھا۔یہ مباحثہ اس میں اور ایک بڑے بھاری عیسائی عبداللہ آتھم کے مابین ہوا جو مر گیا ہے میں میر مجلس تھا اور دو موقعوں پر مسٹر آتھم کی جگہ بطور مباحث بیٹھا تھا۔اس وقت سے اس کا سلوک میرے ساتھ بہت ہی مخالفانہ رہا ہے۔اس مباحثے کے بعد خاص دلچپسی کا مرکز آتھم رہا۔چار الگ الگ کوششیں اُس کی جان لینے کے لئے کی گئیں اور یہ کوششیں عام طور پر مرزا صاحب سے منسوب کی گئی ہیں۔اُس کی موت کے بعد میں ہی پیش نظر رہا ہوں اور کئی ایک مبہم طریقوں سے یہ پیشگوئی مرزا صاحب کی تصنیفات میں مجھے موت یاد دلائی گئی ہے جس کے لئے سب سے بڑی وہ کوشش تھی جس کو عبدالحمید نے بیان کیا ہے۔لاہور میں لیکھرام کی موت کے بعد جس کو تمام لوگ مرزا صاحب کی طرف منسوب کرتے ہیں میرے پاس اس بات کے یقین کرنے کے لئے خاص وجہ تھی کہ میری جان لینے کے لئے کوئی نہ کوئی کوشش کی جائے گی۔۔۔عبدالحمید کے بیان پر یقین کرنے کے لئے میرے پاس کافی وجوہ ہیں اور نیز اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہ مرزا صاحب مجھے نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں مرزا صاحب کا یہ ایک ہمیشہ کا طریقہ ہے کہ وہ اپنے مخالفوں کی موت کی پیشگوئیاں کرتے ہیں۔‘‘1 لے : ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک یکم اگست ۱۸۹۷ ء - بیان بعدالت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ۔امرتسر اے۔ای۔مارٹینو ( کتاب البریہ صفحات ۱۶۱)