مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 186 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 186

۱۸۶ کی طرف سے جو تحریری بیان داخل عدالت کیا گیا اس کے اہم نکات یہ تھے کہ ”مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے مجھے اپنے گھر بلا یا اور مجھ سے گفتگو کی۔اُس نے مجھے کہا کہ امرتسر میں ڈاکٹر مارٹن کلارک کے پاس جا کر اُس کو کسی نہ کسی طرح قتل کروں۔میں نے ڈاکٹر کلارک کے پاس جا کر کہا۔کہ میں پہلے ہندو تھا پھر مسلمان ہوا اور اب عیسائی ہونا چاہتا ہوں۔میں نے اُس سے یہ بھی کہا کہ میں مرزا صاحب کی طرف سے آیا ہوں۔۔۔مجھے کل ڈاکٹر کلارک نے پوچھا کہ میں امرتسر کیوں آیا تھا اور پھر میں نے اصل حقیقت کہہ دی اور کہہ دیا کہ مجھے مرزا صاحب نے ڈاکٹر کلارک کے قتل کے لئے بھیجا تھا۔۔۔۔مرزا صاحب نے مجھے کہا کہ میں ڈاکٹر کلارک کو کسی موقعہ پر جب میں اُسے اکیلا پاؤں پتھر سے مار ڈالوں۔۔۔۔۔مرزا صاحب نے مجھے کہا تھا کہ ڈاکٹر کلارک کو قتل کرنے کے بعد قادیان چلے آنا جہاں بالکل محفوظ رہوگے۔۔۔عبدالحمید کے بیان کے ساتھ ہی ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک نے اپنی طرف سے بھی ایک بیان عدالت میں داخل کیا۔اس انگریزی زبان میں دیئے گئے بیان کے اہم حصوں کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔وو۔۔۔۔میری واقفیت مرزا صاحب سے اس مباحثہ کے وقت سے ہے جو ۱۸۹۳ء میں موسم گرما میں ہوا تھا۔میں نے اس مباحثہ میں ل : عبدالحمید یکم اگست ۱۸۹۷ء۔بیان بعدالت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر اے۔ای۔مارٹینو (کتاب البریہ صفحات ۱۵۹-۱۶۰)