مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xix
X وو ایسا ہو گا کہ وہ لوگ جو۔۔۔۔تیرے نا کام رہنے کے در پے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں۔وہ خود نا کام رہیں گے۔۔۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس واموال میں برکت دوں گا۔۔66 مختلف مذاہب کے معتقدین کے درمیان اختلافات کا ختم ہو جا نا ممکن نظر نہیں آتا لیکن بڑی حد تک مہذب دنیا ہر شخص کو یہ حق دیتی ہے کہ وہ جس عقیدے پر چاہے کار بند رہ کر اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرے۔ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی نظر میں سب انسان برابر ہیں۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے ساتھ مسلمانوں کا اعتقادات کا اختلاف جب حد سے گذر گیا اور باہمی افہام و تفہیم کی کوئی صورت نہ نکلی بلکہ مسلمانوں اور خاص طور پر علماء نے مرزا صاحب کی تو ہین میں انتہا کر دی تو بہت غور وفکر کے بعد مرزا صاحب نے مسلمانان ہند کے ساتھ مذہبی نزاع کے تصیفے کی آخری تجویز پیش کی اور اس کی تحریری نقول تمام علماء کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک روانہ کیں۔آپ نے لکھا کہ ہر ایک جو مجھے کذاب سمجھتا ہے اور ہر ایک جو مکار اور مفتری خیال کرتا ہے اور میرے دعوائے مسیح موعود کے بارے میں میرا مکذب ہے۔۔۔وہ خواہ مسلمان کہلا تا ہو یا ہندو یا آریہ یا کسی اور مذہب کا پابند ہو اس کو بہر حال اختیار ہے کہ اپنے طور پر مجھے مد مقابل رکھ کر تحریری مباہلہ شائع کرے۔۔۔کہ یہ شخ۔۔۔مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے درحقیقت کذاب ہے۔۔۔جو