مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page xx of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xx

xi اور اس کو در حقیقت اپنی کامل بصیرت اور کامل غور کے بعد اور یقین کامل کے ساتھ مفتری اور کذاب اور دجال سمجھتا ہوں۔پس اے خدائے قادر ! اگر تیرے نزدیک یہ شخص صادق ہے اور کذاب اور مفتری اور کافر اور بے دین نہیں تو میرے پر اس تکذیب اور توہین کی وجہ سے کوئی عذاب شدید نازل کر ورنہ اس ( یعنی مرزا غلام احمد قادیانی۔ناقل ) کو عذاب میں مبتلا کر لے مرزا صاحب کی طرف سے مباہلے کا یہ چیلنج بالکل اسی طرز پر تھا جس طرز کا چیلنج حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجران کے عیسائیوں کو دیا تھا لیکن جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عیسائی مخالفین نے مباہلے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اسی طرح مرزا صاحب کے مخالف علماء میں سے کوئی بھی کھل کر آپ کے سامنے نہیں آیا لیکن اکثریت پھر بھی تکذیب کرتی رہی۔اس کا یہ نتیجہ نکلا کہ خدا کی تقدیر نے ایک ایک کر کے سب معاندین کو نگل لیا۔کسی کو طاعون نے آن پکڑا، کسی کو سانپ کے زہر نے اندھا کر دیا، کوئی فالج سے معذور ہوا۔غرض سبھی کسی نہ کسی مصیبت کا شکار ہو کر جہان فانی سے چل دیئے۔آج انہیں کوئی جانتا بھی نہیں اور دوسری طرف مرزا غلام احمد صاحب کا لگایا ہوا پودا پھلتا پھولتا رہا، بڑھتا رہا۔آپ کے نظریات نے زمین کے کناروں تک شہرت پائی اور مخالفین آپ کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکے۔جو خدا کا ہے اسے للکارنا اچھا نہیں لے : حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن۔جلد ۲۲۔صفحات ۷۱-۷۲