مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 162
۱۶۲ اس مقابلہ اور مباحثہ سے مقصود ہے اور جس کا اثر عوام پر ڈالنا مد نظر ہے وہ اسی امر پر موقوف ہے کہ فریقین اپنی اپنی قوم کے خواص میں سے ہوں۔ہاں بطور تنزل اور اتمام حجت مجھے یہ بھی منظور ہے کہ اس مقابلہ کے لئے پادری عماد الدین صاحب یا پادری ٹھاکر داس صاحب یا مسٹر عبداللہ آتھم صاحب عیسائیوں کی طرف سے منتخب ہوں۔۔۔سو یہ بحث زندہ مذہب یا مردہ مذہب کی تنقیح کے بارے میں ہوگی اور دیکھا جاوے گا کہ جن روحانی علامات کا مذہب اور کتاب نے دعوی کیا ہے وہ اب بھی اس میں پائی جاتی ہیں کہ نہیں۔۔خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۱ مرزا صاحب کے اس خط کے جواب میں امرتسر کے مسیحی میڈیکل مشن نے ۱۸ را پریل ۱۸۹۳ء کومرزا غلام احمد صاحب کو لکھا کہ چونکہ ہمارا دعویٰ نہ آپ سے پر جنڈیالہ کے محمد یوں سے ہے۔ہم _ آپ کی دعوت قبول کرنے میں قاصر ہیں۔اگر اُن کی مدد آپ کو قبول ہے تو مناسب اور باوقار طریقہ یہ ہے کہ آپ فوراً انہیں خطوط لکھیں۔۔۔۔۔اگر وہ آپ کو تسلیم کر کے اس جنگ مقدس کے لئے اپنی طرف سے پیش کریں تو ہمارا کچھ عذر نہیں۔ہے ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ ء - حجتہ الاسلام روحانی خزائن جلد ششم صفحات ۶۱ تا ۶۴ ۲ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ء- حجتہ الاسلام روحانی خزائن جلد ششم صفحه ۶۴