مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 163 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 163

۱۶۳ مندرجہ بالا خط کا جواب مرزا غلام احمد صاحب نے ۲۳ را پریل ۱۸۹۳ء کو دیا جس کے کچھ اقتباسات درج ذیل ہیں۔و بسم اللہ الرحمن الرحیم مشفق مهربان پادری صاحب یہ وقت کیا مبارک وقت ہے کہ میں آپ کی اس مقدس جنگ کے لئے اپنے چند عزیز دوست بطور سفیر منتخب کر کے آپ کی خدمت میں روانہ کرتا ہوں اور اُمید رکھتا ہوں کہ اس پاک جنگ کے لئے آپ مجھے مقابلہ پر منظور فرما دیں گے۔آپ صاحبوں کا مسلمانوں کو مقابلے کے لئے بلانا نہایت مبارک اور نیک تقریب ہے۔مجھے اُمید نہیں کہ آپ اس بات پر ضد کریں کہ جنڈیالہ میں کوئی مشہور اور نامی فاضل نہیں اور یہ آپ کی شان سے بھی بعید ہو گا کہ آپ عوام سے اُلجھتے پھریں چاہیے کہ یہ بحث صرف زمین تک محدود نہ رہے بلکہ آسمان بھی اس کے ساتھ شامل ہو اور مقابلہ صرف اس بات میں ہو کہ روحانی زندگی اور آسمانی قبولیت اور روشن ضمیری کس مذہب میں ہے اور میں اور میرا مقابل اپنی اپنی کتاب کی تاثیر میں اپنے اپنے نفس میں ثابت کریں 1 مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ء- حجتہ الاسلام روحانی خزائن جلد ششم صفحات ۶۴-۶۶