مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 158
۱۵۸ محمد بخش پاندہ نے باوجود معمولی علمیت ہونے کے عیسائی پادریوں کے مقابلے کا بیڑہ اُٹھایا اور مختلف جلسوں میں وہ اور ان کے ساتھی عیسائی واعظوں کے سامنے عیسائیت پر اعتراض کرنے لگے۔جب یہ سلسلہ بڑھا تو عیسائی مشنریوں نے جنڈیالہ کے محمد بخش پاندہ کی مخالفت کا ذکر ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک سے کیا جس نے مسیحیان جنڈیالہ کی طرف سے ایک خط محمد بخش پاندہ کو اپریل ۱۸۹۳ء میں لکھا۔اس میں لکھا کہ بخدمت شریف میاں محمد بخش صاحب و جمله شرکاء اہل اسلام جنڈیالہ ! جناب من بعد سلام کے واضح رائے شریف ہو کہ چونکہ ان دنوں میں قصبہ جنڈیالہ میں مسیحیوں اور اہل اسلام کے درمیاں دینی چرچے بہت ہوتے ہیں اور چند صاحبان آپ کے ہم مذہب دین عیسوی پر حرف لاتے ہیں اور کئی ایک سوال و جواب کرتے اور کرنا چاہتے ہیں۔لہذا راقم رقیمہ ہذا کی دانست میں طریقہ بہتر اور مناسب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک جلسہ عام کیا جائے جس میں صاحبان اہل اسلام مع علماء دیگر بزرگان دین کے جن پر اُن کی تسلی ہو موجود ہوں اور اسی طرح سے مسیحیوں کی طرف سے بھی کوئی صاحب اعتبار پیش کئے جاویں تا کہ جو باہمی تنازعہ ان دنوں میں ہورہے ہیں۔خوب فیصل کئے جاویں اور نیکی اور بدی اور حق اور خلاف ثابت ہوویں لہذا چونکہ اہل چنڈیالہ کے درمیان آپ صاحب ہمت گنے جاتے ہیں ہم آپ کی خدمت میں از طرف مسیحان جنڈیالہ التماس کرتے ہیں کہ آپ خواہ خود یا اپنے ہم مذہبوں سے مصلحت کر کے ایک وقت مقرر کریں اور جس کسی