مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 159 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 159

۱۵۹ بزرگ پر آپ کی تسلی ہوا سے طلب کریں اور ہم بھی وقت معین پر محفل شریف میں کسی اپنے کو پیش کریں گے کہ جلسہ اور فیصلہ امورات مذکورہ بالا کا بخوبی ہو جاوے۔۔۔۔دیگر التماس یہ ہے کہ اگر صاحبانِ اہل اسلام ایسے مباحثے میں شریک نہ ہونا چاہیں تو آئندہ کو اپنے اسپ کلام کو میدانِ گفتگو میں جولانی نہ دیں اور وقت منادی یا دیگر موقعوں پر حجت بے بنیاد ولا حاصل سے باز آ کر خاموشی اختیار کریں۔از رہِ مہربانی اس خط کا جواب جلدی عنائت فرما دیں تا کہ اگر آپ ہماری اس دعوت کو قبول کریں تو جلسہ کا اور ان مضامین کا جن کی بابت مباحثہ ہوتا ہے معقول انتظام کیا جائے۔۔۔۔الراقم مسیحان جنڈیالہ۔مارٹن کلارک ا محمد بخش صاحب پاندہ نے اس خط کی نقل اور ساتھ ہی اپنی طرف سے ایک خط کئی علماء کو روانہ کیا اور ان سے اس علمی مقابلے میں مدد کی درخواست کی۔انہوں نے ایک خط مرزا غلام احمد قادیانی کو بھی بھجوایا جس کی عبارت درج ذیل ہے۔’ الحمد لله ونحمده و نستعينه ونصلى على رسوله الكريم حضرت جناب فیض مآب مجد دالوقت فاضل اجل حامئی دینِ رسول حضرت مرزا غلام احمد صاحب- از طرف محمد بخش السلام علیکم۔گذارش یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے قصبہ جنڈیالہ کے عیسائیوں نے بہت شور وشر مچایا ہوا ہے بلکہ آج بتاریخ ۱ را پریل ۱۸۹۳ء ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ ء - حجۃ الاسلام روحانی خزائن جلد ششم صفحات ۶۰-۶۱