مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 144 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 144

۱۴۴ مرزا صاحب کے مقابل پر اچھر چند کا یہ قول خدا تعالیٰ کو ناگوار گزرا اور خدا کا غضب فوراً ہی اُن پر نازل ہونا شروع ہو گیا۔چند دن کے اندر شبھ چنتک کا پورا عملہ طاعون سے ہلاک ہو گیا اور خدا کے قہر نے ان کی اولا د اور اہل وعیال کو لپیٹ میں لے لیا۔سب سے پہلے شجھ چنتک کے ایڈیٹر سومراج اور پھر بھگت رام ادارتی کارکن کی نرینہ اولاد میں طاعون کا لقمہ بنیں۔پھر بھگت رام اور اچھر چند چل بسے۔سومراج نے اپنی اولا د اور دوستوں کی موت کا صدمہ اپنی آنکھوں سے دیکھا پھر وہ خود بیمار ہوا اور دوسرے روز وہ بھی راہی ملک عدم ہوا۔اے ان عبرتناک حقائق کی نشاندہی پنڈت سومراج نے ایک دوسرے آریہ اخبار ” پر کاش“ کے نام ایک خط میں کی جو ٹھیک اُسی دن شائع ہوا جس دن پنڈت سومراج خود فوت ہوا وہ لکھتے ہیں کہ یکا یک مہاشہ اچھر چند کی استری اور عزیز بھگت رام برادر لالہ اچھر چند کا لڑکا بیمار ہو گئے۔خیر اُن کی استری کو تو آرام ہو گیا لیکن لڑکا گذر گیا۔اس تکلیف کا بھی خاتمہ نہیں ہوا تھا کہ میری استری اور میرا چھوٹا لڑکا عزیز شوراج بیمار ہو گئے۔میری استری گوا بھی بیماری ہے مگر ہونہارلڑ کا پلیگ کا شکار ہو گیا۔اس ہیبت کو ابھی بھول نہیں گئے تھے کہ ایک ناگہانی مصیبت اور سر آ پڑی اور وہ یہ تھی کہ عزیز بھگت رام جس کے لڑکے کے گذر جانے کا اوپر ذکر کیا ہے بیمار ہو گیا اور چھ روز بیمار رہ کر ہمیشہ کے لئے داغ مفارقت دے گیا۔یہی وجہ ہے کہ ہم گور وکل میں بھی ل : دوست محمد شاہد - ۱۹۶۴ ء - تاریخ احمدیت۔جلد سوئم صفحہ ۴۹۷