مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 115 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 115

۱۱۵ مرزا غلام احمد صاحب: بعد کے واقعات بتاتے ہیں کہ وہ پسر موعود ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو پیدا ہوا۔اس کا نام پیشگوئی کے مطابق مرزا بشیر الدین محمود احمد رکھا گیا۔۲۵ سال کی عمر میں جماعت احمدیہ کا خلیفہ منتخب ہوا۔۵۶ سال تک خلافت کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز رہنے کے بعد بالآ خر ۷۷ برس کی عمر میں فوت ہوا۔اپنی ذہانت ، فہم ، روحانیت کے باعث زمین کے کناروں تک شہرت پائی۔اُس کے عہد میں جماعت احمدیہ نے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔مرزا صاحب کی پیشگوئی کا ایک ایک لفظ سچا ثابت ہوا اور پنڈت لیکھرام کی پیشگوئی کا ہر لفظ جھوٹا نکلا۔ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ ہم چونکہ لیکھر ام کے انجام پر بحث کر رہے ہیں اس لئے اس پیشگوئی کو یہیں چھوڑتے ہیں کیونکہ پنڈت صاحب کے باقی آریہ ساتھی سالہا سال تک مرزا صاحب کے الہامی الفاظ کو بیچ ہوتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہے اسے ثابت کرنے کے لئے مزید شہادتوں کی حاجت نہیں۔اب ہم اُن پیشگوئیوں کی طرف آتے ہیں جومرزا صاحب نے پنڈت لیکھرام صاحب کے بارے خدا سے خبر پاکر پنڈت صاحب کی اجازت سے بیان کرنی شروع کیں۔یہ الہامی خبریں پہلے بیان کردہ عمومی فتح کی خبر اور مجرموں کی سزا کی خبر کے بعد آہستہ آہستہ پنڈت لیکھر ام کے بارے میں معین وقت اور معین قسم کی سزا کی طرف اشارہ کرتی ہیں اور مرزا صاحب اس سزا کے بارے میں مسلسل یقین اور تہدی کے ساتھ اس سزا کے قطعی اور بین ہونے کا اعادہ کرتے جاتے ہیں۔