مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 116
117 = پہلا الهام : مرزا صاحب نے ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء کو ایک اشتہار کے ذریعے پنڈت لیکھر ام صاحب کے بارے میں اپنے الہام شائع کئے۔پہلا الہام ایک شعر پر مشتمل تھا۔الا اے دشمن نادان و بے راہ بنترس از تیغ بران محمد دوسرا الهام : دوسرا الہام ایک عربی فقرہ تھا۔اشتہار میں ساتھ ہی اس کی وضاحت تھی۔” عِجَلٌ جَسَدٌ لَّهُ خوار - له نصب و عذابٌ “ ۲ دو (ترجمہ) اور وضاحت۔وو یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے مکر وہ آواز نکل رہی ہے اور اس کے لئے اُن گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے جو ضرور اس کو مل کر رہے گا۔‘ سے تیسرا الہام: اسی ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء کے اشتہار میں درج ایک اور الہامی خبر کو مرزا صاحب اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں جو لیکھرام کے عذاب کے وقت کا تعین کرتی ہے۔آپ لکھتے ہیں کہ ۳۲ مرزا غلام احمد صاحب ۱۸۹۳ء - اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء ( شامل کتاب آئینہ کمالات اسلام)