مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 114
چھاپا اور اس پر کچھ مزید ریمارکس اپنی تصنیف کلیات آریہ مسافر میں دیئے ان میں کچھ درج ذیل ہیں۔-1 -۲ ” میں آپ کی پیشگوئیوں کو واہیات سمجھتا ہوں میرے حق میں جو چاہو شائع کرو میری طرف سے اجازت ہے اور میں کچھ خوف نہیں کرتا۔‘1 حضرت کو اس نیاز مند اور منشی اندرمن صاحب کی وفات وحیات ،شادی و غمی کی نسبت الہام ہوئے ہیں مگر نہیں بتلاتے جب تک ہم ان کو اجازت نہ دیویں۔منشی اندر من صاحب کا حال مجھے نہیں معلوم مگر میں نے اُن کو تحریری اجازت نامہ ارسال کر دیا جس پر اب تک کوئی انکشاف نہیں ہوا کہ خیر الماکرین سے مرزا صاحب کو کیا الہام ہوتا ہے۔“ ہے پنڈت صاحب مزید لکھتے ہیں کہ آپ میں ہر گز یہ قدرت نہیں کہ کسی کے بارے میں صریح خبر بقید تاریخ و وقت لکھ سکیں۔“ سے پنڈت صاحب مرزا صاحب کو مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ اگر خدا سے الہام ہوتا تو کیا وہ تاریخ اور وقت بتانے میں قادر نہ تھا پنڈت لیکھرام۔بحوالہ استفتا تصنیف مرزا غلام احمد صفحه 9 : پنڈت لیکھرام - کلیات آریہ مسافر با راول صفحات ۴۱۵ - ۴۱۶ پنڈت لیکھرام - کلیات آریہ مسافر بار اول صفحه ۴۹۴ پنڈت لیکھرام- کلیات آریہ مسافر بار اول صفحه ۴۹۹