مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 103
۱۰۳ مذہب اور عقیدے کی صداقت کی سب سے زیادہ طاقتور دلیل ہے جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کامل کرے گا اس کو علم ظاہر وعلم باطن سے سرفراز کیا جائے گا جو انبیا علیہ السلام کو اصالتاً عطا ہوا تھا اور اس کو علم یقینی اور قطعی حاصل ہوگا۔‘1 ہندوستان کے بہت سے علمی اور دینی حلقوں میں اس کتاب کا پُر جوش استقبال کیا گیا۔حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب بہت صحیح وقت پر شائع ہوئی تھی۔اس کتاب کی کامیابی اور اس کی تاثیر کا اک سبب یہ بھی تھا کہ اس میں دوسرے مذاہب کو چیلنج کیا گیا تھا اور کتاب جواب دہی کی بجائے حملہ آور انداز میں لکھی گئی تھی۔“ ہے وو براہین احمدیہ کی اشاعت نے ملک کے مذہبی حلقہ میں ایک غیر معمولی تموج پیدا کر دیا۔مسلمانوں نے عام طور پر مصنف براہین احمدیہ کا ایک مجدد ذی شان کے طور پر خیر مقدم کیا اور مخالفین اسلام کے کیمپ میں بھی اس گولہ باری سے ایک ہلچل مچ گئی۔“ سے : مولوی سید الوالحسن ندوی ۱۹۶۶ء - قادیا نیت طبع دوئم لا ہور صفحه ۵۳ : مولوی سید الوالحسن ندوی ۱۹۲۶ء- قادیا نیت طبع دوئم لا ہور صفحہ ۵۹ : مولوی سید ابوالحسن ندوی ۱۹۶۶ء- قادیا نیت طبع دوئم لا ہور صفحہ ۶۱