مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 104 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 104

۱۰۴ ا مرزا صاحب کی طرف سے انعامی چیلنج پہلا چیلنج: مرزا صاحب نے اپنی تصنیف براہین احمدیہ (۱۸۸۰ء) میں نہ صرف اسلام کی صداقت کے زبر دست دلائل پیش کر کے اسلامیان ہند کے سر فخر سے بلند کر دیے تھے بلکہ ساتھ ہی آپ نے ایک انعامی اشتہار ، انگریزی اور اردو میں شائع کر کے ہندوستان کے سلاطین وزراء، پادری صاحبان اور پنڈتوں کے پاس بھیجا اور ان سب کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر وہ اس کتاب میں پیش کردہ اسلام کی صداقت کے دلائل کے مقابلے میں اسی تعداد یا اس سے کم اپنے مذہب کی صداقت میں پیش کریں گے تو وہ یعنی مرزا صاحب اپنی دس ہزار روپے کی مالیتی جائداد بلا عذر اس کے حوالے کر دیں گے۔اس چیلنج کی مختصر روداد پہلے باب میں آچکی ہے۔دوسرا چیلنج: جب پہلے چیلنج کے جواب میں کوئی مقابلے پر نہ آیا تو مرزا صاحب نے ۱۸۸۵ء میں ایک اور انعامی چیلنج اشہار کی شکل میں شائع کرایا اور اسے مختلف مذاہب کی سرکردہ شخصیات کو روانہ کیا۔اس میں مرزا صاحب نے لکھا کہ دین حق جو خدا کی مرضی کے موافق ہے صرف اسلام ہے اور کتاب حقانی جو منجاب اللہ محفوظ اور قابل عمل ہے صرف قرآن ہے۔۔۔۔۔آپ کو اس دین کی حقانیت یا ان آسمانی نشانوں کی صداقت میں شک ہو