مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 78
دیانت ، خلوص علم اور اثر کے اعتبار سے پہاڑوں جیسی شخصیتیں رکھتے ھے۔سید نذیر حسین دہلوی ، مولانا انور شاہ دیوبندی، مولانا قاضی سید سلیمان منصور پوری، مولانا محمد حسین بٹالوی، مولانا عبدالجبار غزنوی، مولانا ثناء اللہ امرتسری اور دوسرے اکابر۔ہم اس تلخ نوائی پر مجبور ہیں کہ ان اکابر کی تمام کوششوں کے باوجود قادیانی جماعت میں اضافہ ہوا ہے۔متحدہ ہندوستان میں قادیانی بڑھتے رہے۔تقسیم کے بعد اس گروہ نے پاکستان میں نہ صرف پاؤں جمائے بلکہ جہاں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا وہاں ان کا یہ حال ہے کہ ایک طرف تو روس اور امریکہ سے سرکاری سطح پر آنے والے سائنسدان ربوہ آتے ہیں اور دوسری طرف ۵۳ء کے عظیم تر ہنگامہ کے باوجود قادیانی جماعت اس کوشش میں ہے کہ اس کا ۵۷-۵۶ ء کا بجٹ پچیس لاکھ روپیہ کا ہو۔“ اے قارئین جماعت احمدیہ کی روز افزوں ترقی پر مخالفین کے گرب کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔جماعت احمدیہ کا سالانہ بجٹ اب کروڑوں روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔مرزا صاحب کو خدا نے بذریعہ الہام خبر دی تھی کہ میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا۔“ ہے ل : مولوی عبد الرحیم اشرف ۱۹۵۶ء- الخیر، لاہور۲۳ فروری ۱۹۵۶ء : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۶ء تبلیغ رسالت ، جلد اول صفحه ۶۰-۶۲ از اشتها ر۲۰ فروری ۱۸۸۶ء)