مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 79 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 79

۷۹ مرزا صاحب کی پیشگوئیوں کو ایک صدی سے زیادہ عرصہ گذر رہا ہے۔تاریخ کے بے رحم ہاتھوں نے بے شمار حقائق کو صاحبان بصیرت کے لئے کھول کر رکھ دیا ہے۔مرزا صاحب براہین کی پہلی جلد کے شائع ہونے کے بعد قریباً ۲۸ برس تک آریہ، عیسائی اور مسلمان علماء کے مقابلے پر علمی اور روحانی جنگ لڑتے رہے اور بالآخر ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔اپنے دعاوی اور مشن کے بارے میں آپ لکھتے ہیں کہ " یہ اگر انساں کا ہوتا کاروبار اے ناقصاں ایسے کاذب کے لئے کافی تھا وہ پروردگار کچھ نہ تھی حاجت تمہاری - نے تمہارے مکر کی خود مجھے نابود کرتا وہ جہاں کا شہریار “ لے ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۸ ء- براہین احمدیہ حصہ پنجم طبع سوئم صفحہ ۱۱۳