مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 77
22 -۲ خدمت اسلام کے بلند بانگ و در باطن بیچ دعاوی کے خوگر ہیں۔مشعل راہ ثابت ہوگا اے مولانا ظفر علی خاں۔ایڈیٹر زمیندار کی ساری عمر جماعت احمدیہ کی مخالفت میں گزری آپ کو بھی اعتراف کرنا پڑا کہ یہ ایک تناور درخت ہو چلا ہے۔اس کی شاخیں ایک طرف چین میں اور دوسری طرف یورپ میں پھیلی نظر آتی ہیں۔اور آج میری حیرت زدہ نگاہیں بحسرت دیکھ رہی ہیں۔کہ بڑے گریجویٹ اور وکیل اور پروفیسر اور ڈاکٹر جو کانٹ ، ڈیکارٹ اور ہیگل کے فلسفہ کو خاطر میں نہ لاتے تھے غلام احمد قادیانی کی خرافات واہیہ پر اندھا دھند آنکھیں بند کر کے ایمان لے آئے ہیں۔“ سے جماعت اسلامی اور مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے جماعت احمدیہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی ہر تحریک میں بے حد اہم کردار ادا کیا ہے اس کے ایک لیڈر مولوی عبدالرحیم اشرف اپنی ناکامی کا ان الفاظ میں اعتراف کرتے ہیں کہ ”ہمارے بعض واجب الاحترام بزرگوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں سے قادیانیت کا مقابلہ کیا لیکن یہ حقیقت سب کے سامنے ہے کہ قادیانی جماعت پہلے سے زیادہ مستحکم اور وسیع ہوتی گئی۔مرزا صاحب کے بالمقابل جن لوگوں نے کام کیا ان میں سے اکثر تقومی تعلق بااللہ ، لے : مولانا محمد علی جو ہر ۱۹۶۷ء- اخبار ہمدرد، دہلی ۲۶ ستمبر ۱۹۲۷ء ۲ : مولانا ظفر علی خان ۱۹۳۲ء - اخبار زمیندار، لاہور۲ اکتوبر ۱۹۳۲ء