مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 219
219 یعنی اوامر و نواہی کا اسے علم ہو )۔حضرت صدیق اکبر اور حضرت عمر فاروق نے ہدایہ یا شرح وقایہ نہیں پڑھی تھیں۔لیکن وہ ان کتب کے مصنفوں کے پیشوا تھے اور مجتہدین بھی انہیں ہادیان دین کے کلام پاک سے سندیں لاتے ہیں اور اسے کسوٹی قرار دے کر کھرے کھوٹے سے الگ کرتے ہیں۔2 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے متعلق فرمایا : - سید احمد بریلوی سلسلہ خلافت محمدیہ کے بارھویں خلیفہ ہیں جو حضرت بیٹی کے مثیل ہیں اور سید ہیں۔10 تصانیف آپ نے زیادہ تجدیدی کام دورہ جات کر کے خطابات اور عملی اقدامات کے ذریعہ کیا۔تاہم آپ کی چند کتب کا پتہ بھی ملتا ہے۔ا۔تنبیہ الغافلین ۲۔رسالہ نماز ۳- صراط مستقیم ۴۔ملہمات احمد يد في الطريق المحمدية تجدیدی کارنامے ہندوستان میں اسلامی حکومت کی بحالی اور شرعی نظام کا اجراء آپ کا نصب العین تھا۔وقت کے صاحبان جاہ و حشمت اور سالاران عساکر میں سے نواب امیر خان ہی آپ کا رفیق کار بنالیکن اس نے بھی آخر تک مساعدت نہ کی اور آپ تن تنہا تجدید دین میں ڈٹے رہے اور مسلمانوں میں جذبہ جہاد بیدار کرتے رہے۔دعوی مجددیت اگر چہ آپ نے اپنے لیے لفظ مجدد تو استعمال نہیں کیا لیکن آپ کی تحریرات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ آپ اپنے وقت کے امام تھے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں:-