مجدّدین اُمّتِ محمدیہ اور اُن کے تجدیدی کارنامے — Page 105
105 دیدار رسول اور علم لدنی آپ خود فرماتے ہیں :- ایک دن میں نے ظہر کے وقت سے پہلے رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا۔آپ نے مجھ سے فرمایا میرے فرزند تم وعظ ونصیحت کیوں نہیں کرتے۔میں نے عرض کیا میرے بزرگوار والد ماجد میں ایک عجمی شخص ہوں۔فصحائے بغداد کے سامنے کس طرح زبان کھولوں۔آپ نے فرمایا اپنا منہ کھولو۔میں نے منہ کھولا۔آپ نے سات دفعہ تھکا را۔پھر آپ نے فرمایا جاؤ تم وعظ و نصیحت کرو اور حکمت عملی سے لوگوں کو نیک بات کی طرف بلاؤ۔پھر میں نماز ظہر پڑھ کر بیٹھا تو خلقت میرے پاس جمع ہوگئی اور میں کچھ مرعوب ہو گیا۔اس کے بعد میں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو دیکھا۔آپ نے فرمایا اپنا منہ کھولو میں نے منہ کھولا تو آپ نے چھ دفعہ اس میں تھی کا را۔میں نے عرض کیا آپ پوری سات دفعہ کیوں نہیں تھتکارتے۔آپ نے فرمایا میں رسول اللہ ﷺ کا ادب کرتا ہوں۔پھر آپ مجھ سے پوشیدہ ہو گئے۔پھر میں نے دیکھا کہ غواص فکر دل کے دریا میں غوطے لگا لگا کر حقائق ومعارف کے موتی نکالنے اور ساحل سینہ پر ڈال ڈال کر زمان مترحم اور فسانہ گو کو پکارنے لگا۔لوگ آکر اطاعت وعبادت کے بے بہا اور گرانمایہ قیمتیں گذران کر انہیں خریدتے اور خدا کے گھروں کو ذکر الہی سے آباد کرتے اور یہ شعر پڑھتے على مثل ليلي يقتل المرء نفسه لیلی کی طرح آدمی اپنے نفس کو قتل کر دیتا ہے اور پھر ويحلـولـه مرّ المنايا والعذاب ۱۵ اسے عذاب اور موتیں شیریں محسوس ہوتی ہیں۔آپ کا یہ کشف سچا ثابت ہوا۔آپ نے واقعی علوم و معارف کے دریا بہا دیے اور ہدایت کے پیاسوں کو جام مئے عرفان بھر بھر کر دیتے رہے۔شرک کا قلع قمع کرتے رہے اور توحید الہی کا درس دیتے رہے۔تجدیدی کارنامے آپ کے دور میں رسوم و بدعات، قبر پرستی، پیر پرستی زوروں پر تھی۔آپ نے اس کے خلاف جہاد کیا۔شرک سے بچنے کی ہدایت کی۔لیکن وائے حسرت یہ عالی مرتبت بزرگ جو ساری عمر شرک کے