مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 95 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 95

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 95 کے بیٹھ گئی کہ اتنی بڑی ہستی ، میرے معز ز باپ میرے لئے کھانا لائے ہیں ، میں نے فوراٹرے سامنے رکھ کر کھانا شروع کر دیا، میں جب تک کھاتی رہی آپ وہیں بیٹھے مجھے دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔“ اسی ضمن میں ایک اور اسی قسم کا واقعہ یاد آیا جو آپ نے حضرت چھوٹی آپا صاحبہ کو بتایا تھا:۔"قادیان میں اُس زمانہ میں ڈبل روٹی کہاں تھی؟ دودھ اور ساتھ مٹھائی یا پر اٹھا ہم لوگوں کو ناشتہ ملتا تھا، چائے کا بھی باقاعدگی سے کوئی رواج نہ تھا ، ڈبل روٹی کبھی تحفتا لاھور سے آجاتی تھی ، ایک روز کا واقعہ ہے ، صبح کا وقت تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام با ہر مردوں کے ہمراہ سیر کو تشریف لے گئے تھے، اصغری کی اماں ، جنہوں نے گیارہ سال حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کا کھانا پکانے کی خدمت بڑے اخلاص سے کی۔کھانے کی تیاری میں مصروف تھیں اور حضرت اماں جان بھی ان کے پاس باورچی خانہ میں جو اُس وقت ہمارے صحن کا ایک کو نہ تھا، کوئی خاص چیز پکانا یا پکوانا چاہتی تھیں ، اصغری کی انتہاں دو تو س اور دودھ کا پیالہ کشتی میں لگا کر دیئے کہ ”لو بیوی ناشتہ کر لو میں نے کہا ” مجھے تو س تل کر 66 دو‘ مجھے تلے ہوئے تو س پسند تھے۔انہوں نے اپنے خاص منت درآمد والے لہجے میں کام کا عذر کیا