مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 92 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 92

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 92 42 خوف خدا ر کھنے والی ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان سے بے پایاں محبت کرنے والی اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے عشق اور قرآن سے محبت تو آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ورثہ میں پائی تھی۔آپ نے جو خوبیاں اپنے بھائیوں کی اپنی خود نوشت میں لکھیں وہ سب کی سب آپ میں اتم درجہ موجود تھیں۔یعنی ظاہر تو تھا ہی بہترین مگر باطن بھی پا کیز و رہا ، کوئی نفاق نہیں، کوئی ریا نہیں، کوئی مکاری نہیں ، نہ کسی سے بغض وحسد ، نہ دنیا کے معاملات کے لئے غصہ اور نہ انتقام کا جذبہ ہمیشہ صاف شفاف دل رکھا ، نہ کسی کی چغلی نہ غیبت۔ایک کچی اور انصاف پسند طبیعت کی حامل اور اپنے بھائیوں کی طرح بہت اچھی بہن ، بہت اچھی بیٹی ، بہت اچھی بیوی، خادموں سے نیک سلوک کرنے والی اور اچھی ہمسائی ، اچھی عزیز ، اچھی دوست، اچھی رفیق ، اچھی صلاح کار اور نیک مشورہ دینے والی ، ہر ایک کا بھلا چاہنے والی اور بہت پیاری دوست نما نانی اور دادی۔اتنے بڑے ظرف والی تھیں کہ ہر بندہ اپنا دکھ درد آپ سے آرام سے کہہ دیتا، مجال ہے جو کسی کے سامنے بھاپ بھی نکالتی ہوں ، بہت اچھی راز داں تھیں۔رشتہ داروں ، عزیز وں سے محبت کا ایک سیل رواں تھیں آپ ہر