مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 81 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 81

حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 81 تشہیر کرنا میں نے کبھی پسند نہیں کیا تذکرۂ عزیزی ناصر احمد سلمہ اللہ تعالیٰ کے سامنے چند خواہیں بیان کی تھیں۔وہ لکھوانے پر تل گئے۔میں نے کہا تھا کہ مجھے دو چار خواب سوال و جواب کی صورت میں آئے تھے۔اس وقت جو یاد آئے لکھ رہی ہوں۔بھی اپنے خواب لکھے تک نہیں اب تک 1 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے بعد کوئی تیسری شب ہوگی میں نے دیکھا کہ آپ صحن میں تخت پر لکڑی کی بڑی چو کی جو بچھی ہوئی تھی وہاں کھڑے ہیں چہرہ مبارک بہت پر نور اور سرخ ہے مگر تخت لرز رہا ہے آپ علیہ السلام فرماتے ہیں بڑے جوش سے کہ میری جماعت سے کہہ دو کہ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ 66 لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنّكَ أَنْتَ الْوَهّابُ ، بہت پڑھا کریں۔میں نے یہ خواب صبح حضرت خلیفہ اول کو سنایا آپ نے بے حد متاثر ہو کر فرمایا میں تو آج سے خاص طور پر یہ دعا زیادہ کیا کروں گا۔غالبا 12 ء یا 13 ء میں خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا کہ صحن میں کرسی پر تشریف فرما ہیں۔ایک شخص سامنے آکر سوال کرتا ہے کہ حضور ! لڑکیوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آپ بڑے جوش سے فرماتے ہیں کہ:۔