مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 82
3 حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 82 جب تک تم اپنی پیٹیاں بنیادوں میں نہیں دو 66 گے احمدیت کی عمارت کھڑی نہیں ہو سکتی۔“ آپ کو حجرہ ( وہ کمرہ جس میں آخری سالوں میں دن میں اکثر آپ کا قیام زیادہ تر رہتا تھا) کے دروازے میں کھڑا دیکھا۔میں بھی ساتھ ہوں۔ایک شخص باہر کی طرف سے دائیں جانب آکر کھڑا ہو گیا اور سوال کیا کہ حضور بروزی اور ظلی نبی سے مراد کیا ہے؟“ آپ نے انگشت شہادت سے زمین کی جانب اشارہ کیا کہ ” یہ دیکھو اب میں نے بھی دیکھا کہ بجائے سامنے کھپریل کے فرش کے سامنے ایک نہایت شفاف پانی سے لبریز ہفتہ تالاب ہے جس میں پورا چاند پوری چمک دمک کے ساتھ نظر آ رہا ہے اور اوپر آسمان پر چاند چمک رہا ہے۔عین تالاب کے اوپر جس کا یہ عکس ہے۔آپ نے اشارہ کرنے کے بعد فرمایا ”بس یہ وہی چیز ہے“ ایک خواب میں دیکھا کہ غالباً حجرہ ہی ہے جھاڑو ر کھی ہے کونے میں۔ایک شخص کہتا ہے کہ ”جماعت میں اتحاد ہو تو کافی ہے۔“ گویا مطلب ہے کہ خلافت کی ضرورت نہیں۔اُس وقت کمرے کے ایک جانب سے آواز آئی ہے کہ یہ بندھی ہوئی جھاڑو بھی کام نہیں دے سکتی اگر ایک ہاتھ اُس کو چلانے والا نہ ہو۔اُس وقت میں نے آپ کا چہرہ صاف نہیں