مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 5
حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 5 آگے آگے چلو۔میں پیچھے پیچھے چلوں گا جب میں قدم بڑھاؤں پلٹ کر دیکھوں تو مبارک اکڑوں بیٹھ جائیں مجھے ہنسی آگئی ، بات گئی گزری۔آپ سے کہہ دیا مبارک اب نہیں کرے گا۔اس طرح مبارک کا اور میرا بچپن میں بہت پیار تھا۔ہم کبھی نہ لڑے نہ جھگڑے، وہ مجھے آ کر پیار سے لپٹ جاتا تو آپ فرماتے تھے ان دونوں کے ناموں میں صرف 'ہ کا فرق ہے اس لئے بہت پیار ہے ان میں۔(2) ایک دفعہ صوفی غلام محمد صاحب مرحوم غالبا علی گڑھ میں پڑھتے تھے کسی امتحان شاید بی۔اے میں فیل ہوئے۔خبر آئی آپ نے افسوس سے ذکر فر مایا۔میں پاس بیٹھی تھی میں سن کر اٹھ کھڑی ہوئی۔آپ نے فراست سے میرا ارادہ بھانپ لیا اور فرمایا:۔تم عائشہ کو ( بیوہ مولوی عبد الکریم جن سے ان کا نکاح ہو چکا تھا منسوب تھیں بتانے جارہی ہو۔یہ بُری خبر ہے تم کیوں بُری خبر بتاؤ، کوئی اور بتا دے گا۔“ وہ دن اور آج کا دن ہمیشہ بُری خبر کسی کو پہنچانے سے اجتناب کیا ہے۔حضرت اماں جان بہت زیادہ شفقت اور محبت فرمائی تھیں مگر آخر ماں تھیں وہ تربیت اپنا فرض جانتی تھیں کبھی کبھی کہتی تھیں کہ اتنی ناز برداری