مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 64
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 64 قربانی کے لئے تیار ہونے اور قلب اور صبر و استقلال کا ہی اثر نہیں۔یہ صرف اس وقت تو ایک خاص بات ظاہر ہو رہی ہے ) اس میں خدا تعالیٰ کا تصرف شامل ہے۔میں نے اس کا ذکر بعد میں کیا ، کہ اس وقت ناصر احمد پر ایک عجیب خاص نور ایک خاص شان تھی۔حیرت ہو رہی تھی کہ یہ اتنی دیر میں بدلی ہوئی ہستی نظر آرہی ہے تو آپ اتنا خوش ہوئے کہ بے اختیار کہا اچھا اور خوشی سے آپ کا پُر نور چہرہ چھپکنے لگا تھا۔(43) ایک واقعہ یاد آ گیا۔عزیزی ناصر احمد کو پہلے قرآن مجید حفظ کرایا گیا تھا۔دوسری تعلیم برائے نام ساتھ ساتھ چلتی تھی۔ایک دن حضرت اماں جان کے پاس محمد احمد ، منصور احمد اور ناصر احمد متینوں بیٹھے تھے، میں بھی تھی۔بچوں نے بات کی شاید حساب یا انگریزی ناصر احمد کو نہیں آتا، ہمیں زیادہ آتا ہے،اتنے میں حضرت بھائی صاحب (حضرت مصلح موعود علیہ السلام ) تشریف لائے۔حضرت اماں جان نے فرمایا کہ میاں قرآن شریف تو ضرور حفظ کرواؤ مگر دوسری پڑھائی کا بھی انتظام ساتھ ساتھ ہو جائے کہیں ناصر دوسرے بچوں سے پیچھے نہ رہ جائے ، مجھے یہ فکر ہے۔اس پر جس طرح آپ مسکرائے تھے اور جو جواب آپ نے حضرت اماں جان کو دیا تھا۔وہ آج تک میرے کانوں میں گونجتا ہے۔فرمایا:۔وو