مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 65 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 65

حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 65 اماں جان آپ اس کا فکر بالکل نہ کریں۔ایک دن یہ سب سے آگے ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اب سوچتی ہوں کہ کیسی ان کے منہ کی بات خدا تعالیٰ نے پوری کر دی۔علم عام بھی اور علم خاص دینی میں بھی اور اب قبائے خلافت عطا فرما کر سب کے آگے کر دیا۔(44) مالیر کوٹلہ میں رہائش کا زمانہ 1923 ء سے لے کر 1943 ء تک میرا بہت لمبا ر ہا۔اکثر قادیان آ جاتی تھی چند روز کے لئے حضرت اماں جان کے پاس ہوتی تھی مگر آپ بہت خیال رکھتے تھے۔کبھی کوئی خاص کھانا پکواتے کبھی پھل لا کر خود کھلاتے۔رات کو گرمی میں کام کرتے کرتے اٹھ کر ذرا آرام کرنے کو اٹھتے ہوں گے۔ضرور حضرت اماں جان کے صحن میں آتے مجھے اٹھاتے کوئی پھل ٹھنڈا آلو بخارا، آڑو وغیرہ خود بھی کھاتے اور مجھے بھی دیتے۔کبھی اوپر کی باری ہوتی تو چوہارے کی دیوار کے پاس کھڑے ہو کر بھی پکارتے اور اوپر سے پھل پھینکتے۔عطر اور خوشبو آپ کو پسند تھی ،اکثر سامان منگا کر خود تیار کرتے ، جب میں آتی خاص نمونے تیار کرتے اور پہلے والے بھی دکھاتے۔اتنا عطر مجھے دیا ہے کہ اس وقت منگوانے کی ضرورت نہ پڑتی تھی۔مجھے بھی خوشبو پسند اُن کو بھی ، ملتے ہی عطر کا ذکر ضرور فرماتے اور لا کر دیتے تھے۔میرے میاں کی وفات کو 5-7 روز گزرے تھے میں لیٹی ہوئی تھی