مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 62 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 62

حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 29 62 تھے۔حیدر آباد دکن میں حضرت اماں جان کے ننھیالی عزیزوں کی دعوتوں میں ہی صرف ہوا تھا، فرمایا حضرت اماں جان کے عزیز ہیں ان کا حق ہے۔اس وقت پھر پارٹیشن کے بعد جو عزیز آتے رہے سب کی ہر طرح امداد کر تے رہے۔(40) بہن بھائیوں کی دلداری تو کرتے ہی تھے بہن بھائیوں کی اولاد سے بہت پیار اور محبت کا ہمیشہ سلوک کیا۔منجھلے بھائی کی بڑی لڑکی سے (امتہ السلام ) بہت پیار کرتے۔بہت ہی ان سے لاڈ پیار کا سلوک رکھا۔اب تک سلام کی تکلیف کا سن کر برداشت نہیں کر سکتے تھے۔کسی نے افواہ سنائی کہ مرزا رشید احمد اور شادی کرنا چاہتے ہیں سخت غصہ آیا کہنے لگے ” مجھے رات بھر نیند نہیں آسکی رشید سے کہہ دو کہ سلام بے وارث نہیں ہیں ابھی میں زندہ ہوں۔اس کے باپ بھائی سب خدا کے فضل سے سلامت ہیں، یہ شادی میں نے اپنے بڑے بھائی ( حضرت مرزا سلطان احمد صاحب) کے اصرار پر ان کی خاطر کی تھی۔میاں بشیر کا تو دخل بھی نہ تھا۔میں سلام کو تکلیف نہیں پہنچنے دوں گا۔“ وغیرہ۔(41) منصورہ بیگم میری لڑکی سے بھی بچپن میں بہت محبت کی۔بہت شفقت فرماتے تھے ، منصورہ غالباً تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد بہت