مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 3
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 3 نے دکھائی۔آپ نے دیکھا اور تبسم فرمایا کہا:۔اب جاؤ دیکھو اور ہنسو کھیلوں،مگر دیکھو یا درکھنا میری جانب ہرگز نہ دیکھنا“ سب والدین بچوں کو تہذیب سکھاتے ہیں مگر یہ ایک خاص بات تھی اللہ تعالی کا فرستادہ نبی مؤدب بن کر بھی آتا ہے اور خود اس کو اپنا ادب بھی اپنی ذاتی شخصیت کے لئے نہیں ، بلکہ اس مقام کی عزت پچس پر اس کو کھڑا کیا گیا، اس ذات پاک و برتر کے احترام کی وجہ سے جس نے اس کو خاص مقام بخشا۔جس کی جانب سے وہ بھیجا گیا سکھانا پڑتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان میں معجزانہ اثر تھا آپ نہ بات بات پر ٹوکتے نہ شوخیوں پر جھڑ کنے لگتے بلکہ انتہائی نرمی سے فرماتے کہ یوں نہ کرو۔جس بات سے آپ نے منع کیا مجھے یاد نہیں کہ کبھی بھول کر بھی وہ بات پھر کی ہو۔وہ پیار بھری زبان معجز بیان کہ ایک بار کہا پھر عمر بھر کو اس بات سے طبیعت بے زار ہوگئی۔(1) مجھے اور مبارک احمد کو قینچی سے کھیلتے دیکھ کر تنبیہ فرمائی کیونکہ قینچی کی نوک اس وقت میں نے مبارک احمد کی طرف کر رکھی تھی فرمایا :۔کبھی کوئی تیز چیز قیچی ، چھری ، چاقو اس کے تیز رخ سے کسی کی طرف نہ پکڑا ؤ اچانک لگ سکتی ہے، کسی کی آنکھ میں لگ جائے کوئی نقصان