مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 2
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 2 دیکھ رہی ہوں سن رہی ہوں ، آپ کا بات کرنا ، آپ کا اُٹھنا، آپ کا بیٹھنا، آپ کا سونا ، سوتے میں کروٹ لینا ، ٹہلنا، لکھنا ، غرض سب کچھ دل پر نقش ہے۔حالانکہ پڑھنے میں بھی وقت گزرتا ، بڑا حصّہ دن کا ، اور پھر کھیلنا بھی۔مگر جب بھی موقعہ ہوتا ، میں ضرور وہ وقت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے پاس گزارنا پسند کرتی تھی۔کاش کہ اور زیادہ موقعہ ملتا ، اکثر چھوٹی باتیں بھی آپ سے پوچھ لیتی۔ایک شام آسمان پر ملکے ملکے ابر میں خوبصورت رنگ برنگ کی دھنگ دیکھ کر ہم سب بچے خوش ہورہے تھے۔آپ اس وقت صحن میں ٹہل رہے تھے۔جو بعد میں اُتم ناصر کا صحن کہلا تا رہا ہے میں نے کہا:۔وو یہ جو کمان ہے۔اس کو سب لوگ ( پنجابی میں ) مائی بڈھی کی پینگ کہتے ہیں۔اس کو عربی میں کیا کہتے ہیں؟" فرمایا ” اس کو عربی میں ' قوس قزح کہتے ہیں مگر تم اس کو قوس اللہ کہو نیز فرمایا کہ قوسِ قزح کے معنی شیطان کی کمان ہیں۔“ یہ بات مجھے ہمیشہ یادر ہی ہے۔ہمارے بچپن میں ایک کھلونا آتا تھا ” look and laugh دور بین کی صورت کا۔اس میں دیکھو تو عجیب مضحکہ خیز صورت دوسرے کی نظر آتی تھی۔جب یہ کھلونا لا ہور سے کسی نے لا کر دیا۔آپ کو یہ چیز میں