مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی

by Other Authors

Page 26 of 114

مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 26

حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ 26 پیغام ایسے شخص کے لئے دوں جس کی قوم ہمارے ملک میں ایک گھٹیا قوم کہلاتی ہے۔" بے شک اسلام احمدیت کی تعلیم یہی ہے اور آپ علیہ السلام خود فرماتے تھے کہ ذات پات کا خیال نہ کرو اور نیکی تلفی دیکھو مگر وہ شریعت ہے، یہ رنگ عشق و محبت کا تھا، جس نے یہ الفاظ آپ کی زبان سے نکلوائے۔نہ معلوم کتنا جذبات عشق و احترام سے معمور اس وقت آپ علیہ السلام کا دل ہو گا کہ آپ اس بات کو کہنا برداشت نہ کر سکے ، آپ علیہ السلام نے یہ کہا کہ:۔” میری زبان کو زیب نہیں دیتا“ یہ امر آپ لوگ مد نظر رکھیں۔اپنے سب سے بڑھ کر محبوب ذات باری تعالیٰ کا عشق بھی جو آپ کے روح وتن کے ذرہ ذرہ میں موجزن تھا آپ کے ہر ہر قول وفعل سے ہر وقت نمایاں نظر آتا تھا۔میں نے بغیر اوقاتِ نماز کے بھی آپ کو اپنے رب کریم کو تڑپ تڑپ کر پکارتے سنا ہے۔” میرے پیارے اللہ ! میرے پیارے اللہ !“ کی آواز گویا اس وقت بھی سن رہی ہوں اور آپ کے آنسو بہتے دیکھ رہی ہوں اپنے پیارے ازلی ابدی خدا تعالی کے لئے غیرت کا ایک نمونہ چشم دید پیش کرتی ہوں۔آپ علیہ السلام حجرہ میں تھے باہر جانے کو تیار تھے۔میں آپ کے