مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی — Page 25
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ 25 ایک بار آپ باغ میں چار پائی پر لیٹے ہوئے تھے، میں اور مبارک ایک کچھوا آپ کو دکھانے کو لائے پھر آپ نے فرمایا آؤ آج تم کو محترم کی کہانی سنائیں ، ہم دونوں پاس بیٹھ گئے ( یہ ماہ محترم کا پہلا عشرہ تھا) آپ نے شہادت حضرت امام حسین کے واقعات سنانا شروع کئے۔صلى الله فرمایا وہ ہمارے نبی کریم ﷺ کے نواسے تھے۔ان کو منافقوں نے ، ظالموں نے بھوکا پیاسا کر بلا کے میدان میں شہید کر دیا ، فرمایا:۔اس دن آسمان سرخ ہو گیا تھا۔چالیس روز کے اندر قاتلوں ظالموں کو خدا تعالی کے غضب نے پکڑ لیا۔کوئی کوڑھی ہو کر مرا کسی پر کوئی عذاب آیا اور کسی پر کوئی، یزید کے ذکر پر یزید پلید فرماتے تھے۔کافی لمبے واقعات آپ علیہ السلام نے سنائے۔حالت یہ تھی کہ آپ پر رقت طاری تھی ، آنسو بہنے لگتے تھے ، جن کو اپنی انگشت شہادت سے پو نچھتے جاتے تھے، وہ کیفیت مجھے ہمیشہ یاد آتی ہے۔ایک دفعہ حضرت اماں جان نے کہا ایک شخص نے کہلایا ہے۔فلاں سید زادی سے میرے رشتہ کی آپ سفارش کر دیں اور تحریک فرما ئیں میں پاس بیٹھی تھیں ، آپ نے جواب دیا۔میں نہیں کہہ سکتا میری زبان کو زیب نہیں دیتا کہ ایک لڑکی جو آل رسول کریم اللہ سے منسوب ہے سید زادی کہلاتی ہے میں اس کا