محسنات — Page 6
پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان کے ساتھ لجنہ اماءا لوصد سالہ جشن تشکر کے سلسلے کی اکاسی ویں (81) کتاب پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک قرآنی ارشاد ہے:۔فَإِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيْماً ( الاحزاب: 30) اللہ تعالیٰ نے تم میں سے حسن عمل کرنے والیوں کے لئے بہت بڑا آجر تیار کیا ہے۔نے جس طرح نہایت محنت سے ( دینِ حق ) پر قائم رہنے والیوں ہر قسم کی قربانی پیش کرنے والیوں اور اپنی ذمہ داریوں کو تن دہی سے ادا کرنے والیوں کے ذکر کو یکجا کیا ہے یہ احمدی خواتین کے لئے نمونہ اور مثال ہے اور دعاؤں کے حصول کا ذریعہ بھی ہے۔اللہ تعالیٰ عظیم سے نوازے۔آمین اللہم آمین ورسب کواجرِ محتر مہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ والدہ ماجدہ حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے تعارف کے بعد مزید لکھنے کی گنجائش نہیں رہتی۔آپ نے احسن رنگ میں کتاب کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔دراصل ہر لحظہ ہر جہت سے تیزی سے نمو پذیر جماعت کے متعلق کوئی مکمل جائزہ پیش کرنا ممکن ہی نہیں ہے اس لئے اس کتاب کے مطالعہ کے دوران شد ان تشنگی کا