محسنات

by Other Authors

Page 7 of 286

محسنات — Page 7

احساس رہتا ہے۔اس تشنگی کو ہم اس کا حسن بھی کہہ سکتے ہیں۔مزید کی طلب صاحبہ کے علاوہ بھی خواتین کو ایسے بے نظیر حقائق جمع کرنے پر آمادہ کرتی رہے گی۔بشری صاحبہ نے یہ عرقریزی چند سال قبل کی تھی۔جماعت کا دامن بہت وسیع ہے اور اللہ تعالیٰ کی وسیع تر عنایات کے طفیل ہر احمدی عورت کسی نہ کسی رنگ میں اللہ تعالٰی کی عطائے خاص کی مظہر ہے۔ہر احمدی عورت کا ذکر کسی بھی حجم کی کتاب میں نہیں ہو سکتا بطور نمونہ جو پیش کیا گیا ہے ہمیں ذمہ داریوں کا احساس دلانے اور ترقی کے راستے بجھانے کو بہت کافی ہے۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :- ” ہماری خواتین کی قربانیاں پس پردہ ہیں اس میں دکھاوے کا کوئی بھی دخل نہیں اور خدا کے حضور وہ قربانیاں پیش کرتی چلی جاتی ہیں۔یہاں تک کہ کبھی کسی امام وقت کی نظر پڑ جائے تو وہ چند نمونے دانہ دانہ چن کر تاریخ کے صفحات میں محفوظ کر دیتا ہے اس سے زیادہ ان کی قربانیوں کی کوئی نمائش نہیں۔اب بھی میں نمائش کی خاطر یہ پیش نہیں کروں گا بلکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ کی اگلی نسلوں کی قربانیوں کی روح کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ان کے علم میں ہو کہ ان کی مائیں کیا تھیں۔انکی بہنیں کیا تھیں۔ان کی نانیاں دادیاں کیا چیز تھیں۔کس طرح انہوں نے احمدیت کی راہ میں اپنے خون کے قطرے بہائے اور اُس کی کھیتی کو اپنے خون سے سیراب کیا۔“ خطاب حضرت خلیفہ مسیح الرابع 1992-8-1 بمقام اسلام آباد UK)