محسنات — Page 5
5 ترقی کے لئے وقتاً فوقتاً نہایت قیمتی ہدایات سے نوازا جن پر لجنہ اماء اللہ نے گامزن ہو کر ترقی کی منازل کو طے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے اور اُن کی کوشش کو قبول فرمائے تا کہ اس کتاب کا مقصد پورا ہو یہ کہ احمدی خواتین اور اُن کی نسلیں ابتدائی عظیم احمدی خواتین اور موجودہ مثالی خواتین کے نقش قدم پر چلیں۔تمام احمدی خواتین کو اس کا مطالعہ کرنا چاہئے تا کہ اس کتاب میں جن قابلِ رشک خواتین کے کردار کو پیش کیا گیا ہے۔اُس سے روشنی حاصل کریں اور اُس روشنی سے نہ صرف اپنے قلوب منور کریں بلکہ اس کو عام کریں اور نسل در نسل اس کو اکناف عالم میں پھیلاتی چلی جائیں۔