محسنات

by Other Authors

Page 64 of 286

محسنات — Page 64

64 ثبات قدم کے ساتھ نھے فرشتوں کو ( چاروں بچوں کو ) اپنے پروں کے نیچے لئے خاموشی سے اور سکون کے ساتھ اپنے گھر میں اس لئے بیٹھی ہیں مبادا کسی بے صبری کا مظاہرہ بچوں کے نازک دلوں میں بیقراری اور بے چینی نہ پیدا کر دے اور صبر کا دامن اُن کے ہاتھوں سے نہ چھٹ جائے۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور بھی کسی ناشکری کا اظہار نہ ہو جائے۔جماعت پر ہر دور میں انفرادی اور اجتماعی امتحان ابتلا اور آزمائشیں آتی رہتی ہیں۔مگر ہم تو انتہائی صبر سے اس تعلیم پر عمل کرتے ہیں۔گالیاں سُن کے دُعا دو پاکے دُکھ آرام دو