محسنات

by Other Authors

Page 63 of 286

محسنات — Page 63

63 کہہ کر رُخصت کیا۔شاید وہ بھی مجھے جزاک اللہ کہنا چاہتا تھا۔خدا نے اُسے بتایا ہوگا کہ تمہاری ماں نے تمہارے وقف حتی کہ قربانی کے لئے بھی دُعائیں کی تھیں۔وہ آج روضرور رہی ہے لیکن آنسوؤں کے پیچھے قبولیت دعا کے نشان ہیں۔شکر کے جذبے ہیں۔میں بے قرار ہوں مگر اس بے قراری میں ایک قرار ہے۔قادر میرے بچے تم آئے بھی صرف اور صرف خدا کی مرضی سے اور گئے بھی خدا کی رضا پر ہو۔اور ہم اُس کی رضا پر راضی الفضل 7 جون 1999 ء صفحہ 3 کالم 3-4) قارئین کرام! ایسا بے مثال صبر اور ایسی ناقابل یقین رضا کا مظاہرہ سوائے صبر و ثبات کی چٹان کے اور کہیں نہیں دیکھا جا سکتا۔ایسے رُوح فرسا لمحوں میں بڑے بڑے جانباز ہمت ہار دیتے ہیں۔لیکن وہ ماں کس قدر قابل رشک اور خوش نصیب ہے جس کا قابل فخر جواں سال عظیم بیٹا اچانک جدا ہو جاتا ہے اور وہ اپنے مولیٰ کی رضا پر راضی کوہ وقاربنی ایک ہجوم کے درمیان زبانِ حال سے یہ کہہ رہی ہو : - ”جب قادر جیسے لوگ اس دُنیا سے جاتے ہیں تو چراغ ہیں۔“ بجھا نہیں کرتے بلکہ زیادہ آب و تاب سے جلا کرتے ہیں جس سے تمام راہیں جگمگا اُٹھتی ہیں۔“ ایسی ہی قابل فخر ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حضرت طلیقہ امسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: - دو سچے احمدی کی ماں زندہ باد قادر کی بیگم عزیزہ امۃ الناصر نصرت صاحبہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے لئے آنے والے اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ صبر و رضا کا ایک کوہ وقار ہیں اور